حسین محتشم
پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں ڈھوکری بنوت میں ایک مقام پر سڑک پر پسی گرنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر بند ہو گئی۔مقامی شہریوں کے مطابق بارش کے بعدگزشتہ روزصبح پسی گرآئی جس کی وجہ سے وہاں پر فصلوں کو بھی نقصان ہواتاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔سڑک پر پسی پڑنے سے گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل بند ہے جس کی وجہ سے عام راہگیروں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ جہاں سڑک پر پستی گری ہے اس کو ہٹایا جائے اور سڑک کی مرمت بھی کروائی جائے۔آخری اطلاع ملنے تک سڑک سے پسی نہیں ہٹائی گئی تھی جس کی وجہ سے لوگ کہیں طرح کے مشکلات سے دوچار تھے۔