ڈھونگی کالج کا نام ڈی ایس پی گھن شیام کھجوریا کے نام پر رکھا گیا

راجوری// ملک کی سلامتی کیلئے شہید کی غیر معمولی قربانی کے احترام اور اعتراف کے طور پر ضلع انتظامیہ راجوری نے آزادی کا امرت مہااتسو کے زیراہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج ڈونگی کا نام شہید ڈی ایس پی گھنشیام کھجوریہ کے نام پر رکھا۔جموں و کشمیر حکومت نے شناخت شدہ سرکاری سکولوں، کالجوں اور سڑکوں اور عمارتوں سمیت عوامی انفراسٹرکچر کو ہندوستانی فوج کے سپاہیوں، سی آر پی ایف اور پولیس اہلکاروں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔گور نمنٹ ڈگری کالج ڈھونگی کا نام شہید گھنشیام گورنمنٹ ڈگری کالج (ایس جی جی ڈی سی) ڈھونگی رکھا گیا ہے جس نے کشمیر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔شری گھنشیام کھجوریا 26 نومبر 1960 کو ڈونگی بلاک کے سوانی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہیں 1990 میں محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر تعینات کیا گیا تھا اور 1996 میں انسپکٹر اور 1997 میں ڈی ایس پی کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔ وہ 27 دسمبر 1999 کو کارگے کمپلیکس، سری نگر میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بہادری سے جنگ لڑی اور قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہیں شاندار خدمات پر دو ایوارڈز ملے جن میں صدر پولیس میڈل فار گیلنٹری اور ڈی جی تعریفی تمغہ شامل ہیں۔نام تبدیل کرنے کی تقریب جی ڈی سی ڈھونگی میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر راجوری راجیش کے شاون مہمان خصوصی تھے۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم آزاد نے رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کالج کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ڈپٹی کمشنر نے ملکی سالمیت اور سالمیت کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے قومی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس تقریب میں ڈی ڈی سی ممبر ڈونگی، خالد حسین، بی ڈی سی چیئرپرسن ڈونگی، رئیس چوہدری ،اے ایس پی، وویک شیکھر؛ جی ڈی سی پرنسپل ودیگران بھی موجود تھے ۔