ڈھنڈیسر میں سپلائی پاپئیں بوسیدہ و زنگ آلودہ

رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے ڈھنڈیسری گائوں میں محکمہ جل شکتی کے خستہ حال نظام کی وجہ سے گزشتہ کئی عرصہ سے پانی کی سپلائی بند ہو چکی ہے جبکہ متعلقہ محکمہ بوسیدہ پائپوں کی نہ تو مرمت کروا رہا ہے اور نہ ہی اس سلسلہ میں اعلیٰ حکام کی جانب سے پانی کی بحالی کیلئے کوئی عملی قدم اٹھایا جارہا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ گائوں مین واٹر سپلائی کے سلسلہ میں بچھائی گئی پاپئیں اب بوسیدہ ہو کر جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے لیکن محکمہ مذکورہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے گائوں میں پانی کی بحرانی صورتحا ل پیدا ہو گئی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس شدید گرمی کے دوران وہ قدرتی چشموں پر کئی گھنٹوں تک انتظار کرکے پینے کیلئے صاف پانی لانے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں کئی قدرتی پانی والے چشمے بھی شدید گرمی کی وجہ سے سوکھ چکے ہیں لیکن کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کے بعد بھی کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ملازمین کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ عوام کو پینے کیلئے صاف پانی سپلائی ہو سکے ۔