ڈگڈول میں آگ سے بچائو پر جانکاری کیمپ کا انعقاد

محمد تسکین
بانہال//محکمہ جنگلات کی طرف سے رام بن کے ڈگڈول علاقے میں آگ سے بچا کیلئے ایک جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کے رکن اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر راکیش ٹھاکور ، رینج آفیسر رام بن الطاف حسین وانی ، بلاک آفیسر رام بن کے علاہ پنچایتی نمائندے اور مقامی لوگ موجود تھے ۔ اس کے علاہ ہائی سکول ڈگڈول میں زیر تعلیم بچوں کو خصوصی طور اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ اس موقع پرمقررین نے لوگوں کو آگ اور اس کے بچا سے متعلق جانکاری دی گئی اور لوگوں کو تلقین کی گئی کہ وہ احتیاط برتیں تاکہ آگ کی وارداتوں کو کم کیا جا سکے۔ اس موقع پر جنگلات کے تحفظ اور بچائو کیلئے لوگوں کو اجتماعی طور پر آگے آنے کی اپیل کی گئی تاکہ جنگلات کو بچا کر آئندہ آنے والی نسلوں کیلئے انہیں محفوظ رکھا جائے۔