ڈگری کالج ڈوڈہ کے طلباکیلئے تعلیمی دورہ کااہتمام

ڈوڈہ//گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے شعبہ ہسٹری نے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی نگرانی میں طلباء کیلئے ایک تعلیمی دورے کااہتمام کیا۔ اس دوران 12 طلباء کے گروپ کی قیادت پروفیسرمحمداشرف ،سربراہ شعبہ تاریخ کررہے تھے۔تاریخی دورے کے دوران طلبانے بھدرواہ قلعہ، واسک ڈیرہ اوربھدرواہ قصبہ کے پرانے بازارکامعائینہ کیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کاطلباء کوتاریخی معلومات فراہم کرنے کی غرض سے یہ منفردتعلیمی دورہ تھا جس کی وساطت سے طلباکوبھدرواہ کی تاریخ کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔پروفیسرمحمداشرف نے کہاکہ ایسے تعلیمی دورے آئندہ بھی منعقدہونے چاہئیں تاکہ طلباکے علم میں اضافہ ہوسکے۔