ڈگری کالج چھاترو میں صحت کے عالمی دن پر سیمینار کا انعقاد

عاصف بٹ
کشتواڑ// طلباء میں صحت کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے محکمہ تعلیم نے محکمہ فزیکل ایجوکیشن کے اشتراک سے عالمی یوم صحت کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ڈبلیو ایچ او کے رواں سال کے موضوع پر توجہ مرکوز کی گئی۔ پروگرام کا اہتمام کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شفقت حسین رفیقی کی سرپرستی اور ڈاکٹر عاشق حسین کی نگرانی میں کیا گیا۔ پروفیسر چیرنگ ڈورجی ایچ او ڈی ایجوکیشن نے تعارفی تقریر کی اور صحت عامہ کے موجودہ مسائل اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر جسونت سنگھ ایچ او ڈی فزیکل ایجوکیشن و سیمینار کے ماہر نے عالمی صحت پر ایک پریزنٹیشن پیش کی اور اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے طلباء کے ساتھ مفید مشورے شیئر کیے۔  انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے ورزش کریں اور خود کو فٹ رکھیں۔