کشتواڑ//سویپ پروگرام کے تحت انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی شمولیت یقینی بنانے کے مقصدسے گورنمنٹ ڈگری کالج چھاترومیں سمپوزیم کاانعقاد کیاگیا۔اس دوران پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹرعاشق حسین کررہے تھے۔اس دوران پروگرام کاآغازکالج کے سویپ نوڈل افسر پروفیسراجیت کمارکے استقبالیہ خطاب سے ہواجس میں سویپ پروگرام کے اغراض ومقاصدکے بارے میں شرکاکوجانکاری دی گئی۔سمپوزیم کے دوران طلباء نے سویپ کے تحت انتخابی عمل کی اہمیت کواُجاگرکیا۔اس موقعہ پرپروفیسرچیرنگ دورجے ،ڈاکٹر بشیراحمد اورپروفیسرپروین بانوجری ممبران تھے۔جری ممبران نے عمرملک ،شبنم آرا اوراجیت کمارکوبالترتیب اول ،دوم اورسوم قراردیا۔بلال احمدکوشاندارکارکردگی کیلئے خصوصی انعام اورکیلاش کوتوصیفی انعام دیاگیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹرارشدعزیزنے جمہوری نظام میں ووٹ کے استعمال کی اہمیت کوبیان کیا۔اس دوران مقررین نے طلباء پرزوردیاکہ وہ اپنے رشتہ داروں اورافرادخانہ کوووٹ کی اہمیت کے بارے میں بتائیں اورجمہوریت کی مضبوطی میں اپنارول نبھائیں۔ انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرشہری کافرض بنتاہے کہ وہ جمہوری نظام کی مضبوطی میں اپناکردار اداکرے ۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان دُنیاکاسب سے بڑاجمہوری ملک ہے ۔یہاں پر عوام ووٹ کااستعمال کرکے اپنی پسندکی حکومت کومنتخب کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت عوام کواپنی پسندکے نمائندے چننے کااختیاردیتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہرشخص کوچاہیئے کہ وہ جمہوریت کوفروغ دینے کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کرے۔ڈاکٹرعاشق حسین نے اپنے صدارت خطاب میں سویپ کی اصطلاح کے بارے میں وضاحت کی اورشرکاپرزوردیاکہ وہ لوگوں کوووٹ کے استعمال کیلئے مائل کریں۔اس موقعہ پر طلباء کے علاوہ پروفیسرمنجیت سنگھ،پروفیسررندیپ کماراورڈاکٹرسنجے کماربھی موجودتھے۔اس دوران بلال احمد ،کالج کے سویپ امبیسڈنے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔
ڈگری کالج چھاترومیں سویپ کے تحت مباحثہ
