ڈگری کالج پونچھ میں کثیراللسانی محفل مشاعرہ کااہتمام

پونچھ // محکمہ ضلع اطلاعات اور شعبہ اُردو گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے اشتراک سے ایک کثیر السانی محفل مشاعرہ منعقد ہوئی جس کی صدارت سے شوکت حسین کاظمی ریجنل ڈائریکٹر پیر پنجال محکمہ مال نے کی۔اس موقعہ پر استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ضلع افسر محکمہ اطلاعات سید عابد حسین شاہ نے تمام مہمانوں کا اور شعرائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں ادب نواز افراد کی کمی نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ پونچھ کی خاصیت رہی ہے کہ یہاں سے ایسے شاعر اور ادیب ہوئے ہیں جنہوں پوری دنیا میں اپنا اور اپنے علاقے لوہا منوایا. انہوں نے نظامت کے فرائض سرانجام دینے کی دعوت پردیپ کھنہ کو دی۔ اس دوران ایڈوکیٹ ندیم صابر، صدیق احمد صدیقی، طاہر محمود، سلیم تابش، مجاہد مغل، ایاز سیف، عشرتِ بٹ، عظمت جعفری، نیند سنگھ، محتشم احتشام، کیلاش شر، امجد علی بابر،فتح محمد عباسی، وجے گیتا،نظیر حسین بھٹی، گلشرن سنگھ گلشن، حسام الدین بیتاب اور کے ڈی مینی نے یکے بعد دیگرے اپنے کلام پیش کرکے خوب داد و تحسین حاصل کی. اس دوران اضافی ضلع ترقیاتی پونچھ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی نے خطاب کرتے ہوئے محفل مشاعرہ کو کامیاب مشاعرہ قرار دیا. اپنے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پونچھ کو دو قسم کی وراثت ملی ہے جس میں ادب اور یہاں کا بھائی چارہ، انہوں نے کہا کہ پونچھ کی زمین کرشن چندر، چراغ حسن حسرت، اور بشیر بٹ، محمودالحسن محمود کی ہے ۔انہوں نے شعراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مشاعرہ کامیاب ہوا ۔