ڈگری کالج سانبہ میں مخلوط ثقافتی پروگرام کااہتمام

جموں//ڈگری کالج سانبہ کے شعبہ ڈوگری نے ناردن ریجنل لینگویج سنٹر،پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ کے اشتراک سے ڈوگری اورپنجابیکےمخلوط ثقافتی پروگرام کاانعقادکیاگیا جس میں طلبانے رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔اس دوران ڈگری کالج سانبہ کے فیکلٹی ممبران اوردیگرپنجابی یونیورسٹی پٹیالہ سے آئے ہوئے فیکلٹی ممبران نے خیالات کااظہارکیا اورزبانوں کی ترقی کے سلسلے میں صورتحال کی جانکاری دی۔انہوں نے ڈوگری اورپنجابی کی اہمیت کواُجاگرکیا۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایس رکوال نے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے شعبہ ڈوگری کی کوششوں کوسراہا ۔اس موقعہ پر ڈاکٹر اشوک کمار،ایچ اوڈی کیمسٹری نے ثقافت کے لین دین کے مختلف پہلوﺅں پرخیالات کااظہارکیا۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرسنتابڑوال ریسورس پرسن تھیں ۔انہوں نے زبانوں اورثقافت کے لین دین کے بارے اہم نکات پرروشنی ڈالی۔اس دوران شکریہ کی تحریک ڈاکٹرترسیم کمارنے پیش کیا ۔