ڈگری کالج راجوری اورتھنہ منڈی نے ’یوم اتحاد‘منایا

 راجوری//پی جی کالج راجوری میں ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں تقریب کااہتمام کیاگیاجس کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹرعبدالقیوم خان نے کی ۔اس دوران تقریب میں طلباء کے علاوہ معززشہریوں کی کثیرتعدادنے شمولیت کی اورولبھ بھائی پٹیل کوخراج عقیدت پیش کیا۔این ایس ایس پروگرام افسرڈاکٹرنسیم احمدنے استقبالیہ خطبہ پیش کرتے ہوئے شرکاء کوحلف نامہ پڑھ کرسنایاجسے شرکاء نے بھی پڑھا۔اس دوران ’سردارولبھ بھائی پٹیل اورنیشنل یونٹی‘کے عنوان پرسمپوزیم کابھی انعقاد کیاگیا۔اس دوران این ایس ایس رضاکاروں آفتاب، اکثرڈار، طاہر منہاس، نمرہ فردوس ،شبنم، یاسرحنیف ودیگران نے بھی مردآہن کوخراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران پروگرام پروفیسرسپریاگپتا،این ایس پی پروگرام افسرنے شکریہ کے کلمات پیش کئے۔علاوہ ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں قومی یوم اتحاد کے موقعہ پر ایک سیمینار منعقد ہواجس میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ۔اس موقعہ پر کالج کے پرنسپل پروفیسر شکیل احمد رینہ مہمان خصوصی تھے ۔اس دوران کالج کے عملے اور طلباء نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی زندگی اور ان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہاکہ اس عظیم رہنما نے ملک کو متحد رکھا۔اس موقعہ پر اتحاد و یکجہتی کا عہد بھی لیاگیا۔اپنے خطاب میںشکیل رینہ نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے اتحاد ناگزیر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو متحد رکھنے کیلئے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور یہ وہی شخص تھے جن کی بدولت 565ریاستیں ملک کی آزادی کے وقت ایک ہوگئیں ۔پروگرام میں پروفیسر شاجی خان، ڈاکٹر خالق ریاض ، پروفیسر فاطمہ قاضی ، محمد لطیف و دیگران بھی موجو دتھے ۔