راجوری//نیشنل میتھ میٹکس ڈے تقریبات کے سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی میں میتھ میٹکس سے متعلق انٹرانسٹی چیوشن سیمینارکااہتمام کیاگیاجس میں سب ڈویژن تھنہ منڈی کے دس ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کے طلباءنے حصہ لیا۔ اس دوران مختلف موضوعات پرطلباءنے پرزنٹیشنس پیش کیں۔اس موقعہ پر سیمینارکی صدارت پرنسپل ڈگری کالج تھنہ منڈی پروفیسر(ڈاکٹر) شکیل احمدرینہ نے کی۔ سیمینارمیں شاندارپرزنٹیشن پیش کرنے کےلئے پہلی پوزیشن کیرالوٹ ہائرسکینڈری سکول تھنہ منڈی کی مس سدھراخاتون نے جبکہ دوسری اورتیسری پوزیشن پربالترتیب لٹل اینجلس ہائرسکینڈری سکول کے تسکین فرحت اورگورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول پلانگڑھ کی مس عشرت مہک نے حاصل کی۔اس موقعہ پرایک پاورپوائنٹ پرزنٹیشن بھی پیش کی گئی جس میں سری نواس رامانوجن کی حیات اورخدمات پرتفصیلی روشنی ڈالی گئی جسے پروفیسر(ڈاکٹر)شکیل احمدرینہ نے تیارکیا تھا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے پروفیسرشاہدہ بانو،اسسٹنٹ پروفیسرکشمیری نے اخلاقی لیکچردیا۔انہوں نے سکول اورکالج کے طلباءپرزوردیاکہ وہ اپنے ہنرکوسامنے لائیں۔شکیل احمدرینہ نے موجودہ وقت میں سماج میں میتھ میٹکس کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہاکہ 2012سے ہرسال ڈگری کالج تھنہ منڈی میں سری نواس رامانوجن کی جنم سالگرہ منائی جاتی ہے۔اس دوران سیمینارکی نظامت لیکچررمیتھ میٹکس جاویداقبال تانترے نے کی جبکہ استقبالبہ خطبہ پروفیسررضوان احمدخان نے پیش کیااورشکریہ کی تحریک لیکچررتصوروانی نے پیش کی۔ڈاکٹر ارون شرما،ڈاکٹرمقدس کریم اورپروفیسرظہیرعباس نے سمپوزیم کے جج کارول اداکیا۔
ڈگری کالج تھنہ منڈی میں قومی یوم ریاضی منایاگیا
