ڈگری کالج بسوہلی میں یوگاپروگرام

 بسوہلی  // ڈگری کالج بسوہلی ایک ہفتے کے یوگا پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں کالج کے طلاب اور اساتذہ و دیگر مہمانوں نے حصہ لیا۔اس دوران پروگرام کی صدارت یشپال کھجوریہ اورپروگرام آفیسراکیش سنگھ نے کی۔ اس موقعہ پرمقررین نے یوگاکی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران تقریب میں روبینہ، سمیت شرما، الطاف احمد شمبھو دت اور اکبر بٹ کے علاوہ دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے  ۔