ڈگری کالج بانہال کی خراب بس کو فوج نے مرمت کرکے قابل استعمال بنایا

محمد تسکین
بانہال// گورنمنٹ ڈگری کالج  بانہال کی بس پچھلے کئی سالوں سے خراب تھی اور بس کی عدم دستیابی کی وجہ سے کالج آنے جانے میں طلبہ اور طالبات کو ناقابل بیان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اپنے محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے ڈگری کالج بس کی مرمت میں کوئی امید نہ پاکر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بانہال ڈاکٹر منوہر لعل نے کالج بس کی مرمت کا معاملہ بانہال میں فوج کے حکام کی نوٹس میں لایا۔ فوج نے پرنسپل کی استدعا پر لبیک کہہ کر فوج نے اپنی آٹوموبائل کی میکنیکل اور انجینئرنگ ونگ کی مدد سے کالج بس کو 06 اپریل 2022 کو مکمل طور پر قابل استعمال بنایا گیا اور بس کو گورنمنٹ ڈگری کالج بانہال کے پرنسپل منوہر لال کے حوالے کر دیا گیا ۔ پرنسپل ڈگری کالج بانہال ڈاکٹر منوہر لعل اور کالج کے سٹاف نے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کالج میں زیر تعلیم طالب علموں نے فوج کے اس ایثار اور خیال رکھنے کیلئے فوج کا جزیرہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈگری کالج بانہال کو اس کی نئی عمارت واقع بنکوٹ بانہال منتقل کیا گیا ہے اور بنکوٹ میں واقع ڈگری کالج قصبہ سے قریب اڑھائی کلومیٹر دور ہے اور ایسے میں فوج کی طرف سے سالوں سے خراب پڑی کالج  بس کو ٹھیک کرکے اسے قابل امدورفت بناکر کالج جانے والے طالب علموں خاصکر طالبات نے راحت کی سانس لی ہے اور فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔