ڈگری کالجوں کی ایکرڈیشن | محکمہ تعلیم اداروں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے عہد بند

سرینگر//محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ریاست میں ڈگری کالجوں کی  ایکرڈٹیشن سے متعلق چھپی ایک خبر کی وضاحت کی ہے ۔محکمہ کے ایک بیان کے مطابق  کے ضوابط میں حالیہ دِنوں چند تبدیلیاں آئی ہیں جن کے مطابق اعلیٰ تعلیمی اداروں کو Aاور A++  گریڈ برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے ۔70 فیصد لوازمات مشینی ہیں اور اس عمل میں مقامی مشکلات زیر غور نہیں آتی ،اس لئے یہ خدشات قومی سطح پر زیر بحث ہیں۔یو جی سی / آر یو ایس اے اور دیگرملکی اداروں کی طرف سے NAAC ایکر ڈٹیشن لازمی ہے، ریاست جموں وکشمیر نے اس کے اہل تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو NAAC /NIRF/AICTE/NBA اور دیگر اداروں کے ذریعے 2022 ایکرڈٹیشن کا ہد ف لیا ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کالجوں کی ضروریات سے باخبر ہے جو کم وقت میں NAAC ایکر ڈٹیشن حاصل نہیں کرسکے۔ محکمہ نے بنگلور ہیڈ کوارٹر میں ریاست کے کالجوں کی سہولیت کے لئے خصوصی سیل قائم کی ہے جہاں وہ NAAC ایکرڈٹیشن سے متعلق لوازمات سے متعلق مدد حاصل کرسکتے ہیں۔محکمہ تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ان کے کام کاج میں معقولیت اور بہتری کے لئے پوری طرح سے تعاون فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔محکمہ اس بات میں فخر محسوس کرتاہے کہ تمام شراکت داروں کے تعاون سے ریاست میں NAAC ایکرڈٹیڈوالے کالجوں کی تعداد 13سے بڑھ کر 30ہوئی ہے جبکہ باقی ماندہ کالجوں کی ایکرڈٹیشن کا عمل مختلف مراحل میں ہے۔