ڈگری کالجوں میں420اسامیاں خالی بھرتی نوٹیفکیشن جاری

سرینگر// جموں وکشمیرپبلک سروس کمیشن نے سرکاری ڈگری کالجوں میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی 420اسامیوں کی بھرتی عمل میں لانے کے شیڈول کااعلان کرتے ہوئے 15مئی2023کو ایک نوٹیفکیشن جاری کی ،جس کی رو سے مذکورہ 420اسامیوں میں سے219کو سماج کے کمزور وپسماندہ طبقوں اور جسمانی طور پر خاص افراد یا اُمیدواروں کیلئے مخصوص رکھاگیا ہے ۔کم سے کم تعلیمی قابلیت متعلقہ مضمون میں ماسٹرس ڈگری یا ایم فل کی ڈگری مقرر کرتے ہوئے جموں وکشمیرپبلک سروس کمیشن نے کہاکہ اہل اُمیدوار 17مئی2023سے PSCکی ویب سائٹ سے درخواست فارم ڈائون لوڈ کرکے تمام لوازمات کیساتھ 16جون2023تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں ۔جے کے این ایس