ڈکی بیرا مینڈھر میں جنگلات کا کلوژر | مقامی آبادی کا غلط طریقے سے بنانے کا الزام،جانچ کا مطالبہ

جاوید اقبال

مینڈھر/ / مینڈھرکے علاقہ ڈھکی بیرا کے لوگوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈکی بیرا میں 252 کنال جنگلات کی اراضی ہے جس پر جنگلات کے ملازمین ایک کلوزر بنا رہے ہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ سیاسی اثر رسوخ رکھنے والے لوگوں کو کئی کنال اراضی چھوڑ دی گئی ہے جبکہ کچھ لوگوں کے قبرستان کو بھی کلوزر بنا دیا ۔بی جے پی کے سینئر لیڈر الیاس خان نے کشمیر عظمٰی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ آفیسران کچھ لوگوں سے جان بوجھ کر ناانصافی کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل محکمہ مال کے افسران نے تمام لوگوں کی غیر قانونی گرداوری کاٹ دی تھی لیکن اب متعلقہ محکمہ کے افسران نے کلوزر بناتے وقت غریب لوگوں کے مال مویشی کا رستہ بھی بند کر دیا اور اثر رسوخ والے لوگوں کو جنگلات کی زمین بھی چھوڑ دی۔انہوںنے ڈی ڈی سی پونچھ اور ایس ڈی ایم مینڈھر سے اپیل کی کہ وہ موقع پر ا ٓکر حالات کا جائزہ لیں اور لوگوں کے ساتھ انصاف کریں۔