ڈپٹی کمشنر پونچھ کا دورہ ٔ کلائی

 پونچھ // ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے کلائی کا دورہ کرکے تعمیراتی کاموں و سڑک پروجیکٹوں کی تعمیر کاجائزہ لیا ۔اس دوران انہوںنے وہاں انتظامیہ کی جانب سے مختلف اسکیموں کے تحت کروائے جا رہے کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کلائی تا سخی میدان سڑک سمیت لنک روڈ کلائی ہائی اسکول جو کہ پی ایم جی ایسی وائی اسکیم کے تحت تعمیر کی جا رہی ہے، کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو موقعہ پر ہی ہدایت جاری کی کہ وہ تعمیراتی کاموں میں سرعت لا کر انہیں جلد ازجلد مکمل کروائیں ۔ واضح رہے کہ سخی میدان سڑک کا دورہ کرنے کا بنیادی مقصد فارسٹ کلیئرنس سائٹ کا معائنہ کرنا تھا جہاں 3 کلومیٹر سڑک جنگل کے حدود میں آتی ہے۔موصوف نے تمام سڑکوں کا معائنہ کر کے ہدایت کی کہ ان کو مقررہ مدت تک پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے ۔