ڈپٹی کمشنر سرینگر کا صنعت نگر میں عوامی دربار

سرینگر// ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد اعجاز اسد نے بدھ کے روز تحصیل چھانہ پورہ کے صنعت نگر میں عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ کا انعقاد کیا۔ پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع کے اس پروگرام میں صنعت نگر، راولپورہ، وانہ بل، برزلہ، گنگ بگ، پیر باغ اورچھانہ پورہ تحصیل کے دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وائس چیئرمین بلاک ڈیولپمنٹ کونسل سرینگر بلال احمد عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ میں ایس ایس پی ٹریفک مظفر احمد ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ روف الرحمان، سب ڈویڑنل مجسٹریٹ ویسٹ،  چیف ایجوکیشن افسر منظور احمداور تحصیلدار چھانہ پورہ ثاقب سلیم اور ضلع کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔شکایات کے ازالے کے کیمپ کے دوران عوامی نمائندوں، وفود اور سینکڑوں افراد نے ڈپٹی کمشنر کے سامنے مختلف ترقیاتی مسائل اور مطالبات پیش کیے جن میں ریونیو ریکارڈ کا تصفیہ، سڑکوں کی میکڈامائزیشن، پانی اور بجلی کی فراہمی میں اضافہ، نالوں کی سلٹنگ، گلیوں کی مرمت وغیرہ شامل ہیں۔ گنگ بگ میں لائٹس اور فٹ برج، لکڑی کے بجلی کے کھمبوں کی تبدیلی اور دیگر مسائل اٹھائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام کی شکایات اور مطالبات کو سننے کے بعد شکایات کے ازالہ کیمپ کے دوران موجود متعلقہ ضلعی افسران سے موقع پر ہی جواب طلب کیا۔انہوں نے تحصیل چھانہ پورہ کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے تمام حقیقی مطالبات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ڈی سی نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے بروقت ازالہ کے لیے ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے بھی خطاب کیا اور شہر میں ٹریفک کے بہتر انتظام میں عوام سے تعاون طلب کیا۔ کیمپ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے مختلف سرکاری خود روزگار سکیموں کے فوائد پر روشنی ڈالی اور بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود انحصار بننے اور دوسروں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے روزی روٹی پیدا کرنے کی ان سکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مختلف ترغیب یافتہ خود روزگار سکیموں میں داخلہ لیں اور انہیں ڈسٹرکٹ ایمپلائمنٹ اینڈ کریئر کونسلنگ سنٹر، سرینگر میں رجسٹر کریں۔اسی طرح بلاک میڈیکل آفیسر، بٹہ مالو ڈاکٹر ثمینہ نے بھی ضلع سری نگر میں مریضوں کے لیے شروع کی گئی مختلف صحت کی اسکیموں کے فوائد پر روشنی ڈالی جس میں سٹی ویلنیس یا ہیلتھ سینٹرز جانے والے مریضوں کے لیے مفت OPD/IPD/LAB شامل ہیں، اس کے علاوہ ABHA (آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ) کے فوائد بھی شامل ہیں۔جبکہ سپورٹس آفیسر، وائی ایس ایس نے نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے ضلع میں دستیاب کھیلوں کی سہولیات/ پلیٹ فارم پر بھی روشنی ڈالی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے شکایات کے ازالے کے کیمپوں کے انعقاد کا مقصد عوام الناس سے مقامی مسائل کا جائزہ لینا ہے تاکہ بروقت ازالے کے لیے درست اور زمینی جائزہ لیا جا سکے۔ریونیو کے معاملات کے تصفیہ کے سلسلے میں، ڈی سی نے کہا کہ جدید ترین تکنیکی مداخلتوں کی مدد سے ضلع سرینگر نے تمام ریونیو ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور لوگوں کو ریونیو ریکارڈ تک رسائی کی آسانی کو فروغ دیا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور باوقار روزی کمانے کے لیے مختلف سرکاری خود روزگار سکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔