ڈپٹی کمشنرادہم پورنے شعبہ صحت کی کارکردگی کاجائزہ لیا

ادہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنر رویندرکمارنے شعبہ صحت کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ضلع اوربلاک سطح کے میڈیکل افسران کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران میٹنگ میں پروگرام آفیسر آئی سی ڈی ایس ،ایڈیشنل ایس پی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ، چیف میڈیکل افسر،ڈپٹیچیف میڈیکل افسر، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہوسپٹل ،بلاک میڈیکل افسران موجودتھے۔اس دوران ڈی ڈی سی نے مختلف سکیموں مثلاً آربی ایس کے،این یو ایچ ایم ،پی سی اورپی این ڈی ٹی اورآراین ٹی سی کے علاوہ ایم ایم آر، آئی ایم آر،فیملی پلاننگ ،ایمیونائزیشن اوربائیومیڈیکل ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنرنے پی سی اینڈپی این ڈی ٹی ایکٹ سے متعلق لوگوں کوبیداری کرنے کیلئے زوردیااورکہاکہ چوراہوں میں ایکٹ سے متعلق بینرنصب کیے جائیں۔اس کے علاوہ ڈی سی نے افسران پرزوردیاکہ سکیموں کی عمل آوری اورزچہ اوربچہ کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔اس دوران ڈی ڈی سی نے انجینئروں سے کہاکہ وہ غیرفعال ہیلتھ مراکز کیلئے درکاررقومات کاتخمینہ فراہم کریں۔قبل ازیں چیف میڈیکل افسرادہم پور ڈاکٹر کے سی ڈوگرہ نے این ایچ ایم سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔