ڈپٹی میئر نے ’میں مجاہد ہوں‘ مہم شروع کی

 سرینگر//’میں مجاہد ہوں‘سرینگرمیونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر شیخ عمران نے منگلوار کوپائین شہرمیں مجاہدمنزل سے اس مہم کاآغازکیا۔انہوں نے وادی کے علماء سے اپیل کی کہ وہ جہاداورمجاہد کے معنی جمعہ کے دن بیان کریں۔ تاریخی پتھرمسجد سے شروع کی گئی اپنی مہم میں ڈپٹی میئر نے کہا کہ اسلامی الفاظ کوغلط طور پیش کیاگیالیکن مسلمان ہونے کے ناطے ہماری ذمہ دار ی ہے کہ ہم اس کیخلاف اُٹھیں ۔شیخ عمران نے کہا کہ مہم مجاہدمنزل سے شروع کرتے وقت ہمیں 1931 میں  ہمارے لوگوں کی دی گئی قربانیاں یاد دلاتی ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں  پرزوردیا کہ وہ آگے آکر اس مہم کو کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستوں کے علاوہ انہیں امریکہ ، برطانیہ اوردیگر ممالک سے اس مہم کو وہاں سے شروع کرنے کی لوگ اپیل کرتے ہیں لیکن ہم نے یہ پہل سرینگر سے شروع کی ۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے نوجوانوں کو دنیابھرمیں اپنے نام سے پہلے مجاہد لکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب لاکھوں لوگ بیک زبان اسلام سے متعلق بیداری پیدا کرنے کیلئے آوازبلند کریں گے تو اس سے دنیامیں اسلاموفوبیا کاتوڑ کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو مسلکوں اورفرقوں میں بانٹاجارہا ہے ۔انہوں نے دنیا بھرکے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے نام سے پہلے مجاہدلکھیں اوراسلام سے متعلق غلط فہمی کاازالہ کریں ۔