ڈپٹی مئیر کا شہر کے تالاب تلو علاقے کا دورہ

 جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیئر مین ایڈوکیٹ پورنما شرما نے وارڈ نمبر ۔30 تالاب تلو یو این او لین کا اچانک دورہ کیا ۔انکے ہمراہ جے ایم سی کے عہدہ داران بشمول ہیلتھ افسر ڈاکٹر سلیم خان ، اے ای ای الیکٹرکل ڈویژن اشوک شرما ،جے ایم سی کے ریونیو شعبہ کے اہلکار بھی تھے۔ دورہ کا اہتمام مقامی لوگوں کی شکایات پر منعقد کیا گیا تھا۔معاینہ کے دوران ڈپٹی مئیر نے صحت و صفائی ،اسٹریٹ لائٹوں کی دیکھ ریکھ اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا اور پایا گیا کہ بیشتر اسٹریٹ لائٹیں خراب ہوئی ہیں۔سڑک کی حلات نا گفتہ بہہ ہے،جگہ جگہ خندقیںبن گئی ہیں ،نالیوں اور گلیوں کا بھی ایسا ہی حال ہے۔ڈپٹی مئیر نے جے ایم سی کے متعلقہ حکام کو عوام کی شکایات جنگی سطحوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے ہیلتھ افسر سے علاقہ کے لئے معقول سینٹیشن سٹاف فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔اس موقعہ پر ڈپٹی مئیر نے پایا کہ ریہڑی علاقہ ہونے کے باوجود چند ریہڑی والے علاقہ میں سڑکوں پر قبضہ بنائے ہوئے ہیںاور موقعہ پر ہی اینفورسمینٹ اہلکاروں کو علاقہ میں ناجائز قبضہ ہٹانے کی ہدایت دی۔انہوں نے تما م لوگوں سے شہر کو صاف و شفاف رکھنے میں اپنا تعاون کرنے کی ہدایت دی۔