ڈپٹی ضلع الیکشن افسروں کی تقرری

 سرینگر //حکام نے منگل کو کئی ایک افسران کے تبادلے عمل میں لاتے ہوئے اپنے اپنے اضلاع میں ڈپٹی ضلع الیکشن افسران کے عہدوں پر تعینات کیا ہے ۔جنرل ایڈمسٹریشن محکمہ کے آرڈر کے مطابق بشیر احمد بٹ کے اے ایس اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال کپوارہ کو ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ لال چند سیکریٹری توی گاف کورس کو تبدیل کر کے ڈپٹی الیکشن افسر رام بن تعینات کیا گیا ہے ۔حکم نامہ کے مطابق پروجیکٹ افسر محکمہ روزگار پونچھ نعیم النسا ء کو تبدیل کر کے ڈپٹی ضلع الیکشن افسر پونچھ تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح آئی ڈبلیو ایم پی کے پروجیکٹ منیجر راجوری پروین اختر کو تبدیل کر کے اپنے ہی ضلع میں ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کی کمان دی گئی ہے ۔ضلع روزگار کونسلنگ سنٹر اننت ناگ کی ڈپٹی ڈائریکٹر نازیہ حسن کو تبدیل کر کے ضلع میں ڈپٹی ضلع الیکشن افسر تعینات کیا ہے جبکہ محکمہ تعمیرات عامہ سرینگر میں کلکٹر گلزار احمد راتھر کو پلوامہ میں ڈپٹی ضلع الیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے ۔محکمہ ہنڈی کرافٹ کی ڈیولپمنٹ افسر میر زاہدہ کو بڈگام جبکہ ضلع صنعتی مرکز شوپیاں کے جنرل منیجر تنویر الماجد کو شوپیاں میں ڈپٹی ضلع افسر تعینات کیا ہے، تاہم تنویر اپنے عہدے کے فرایض بھی انجام دیتے رہیں گے ۔ضلع صنعتی مرکز بانڈی پورہ کے جنرل منیجر پرویز رحم کو ضلع میں ڈپٹی ضلع الیکشن افسر کا اضافی چارج دیا گیا ہے ۔