ڈپٹی ایکسائز کمشنرنے پلوامہ میں میراتھن کو جھنڈی دکھائی

پلوامہ//منشیات کی لعنت کے مضر اثرات سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایکسائز رینج جنوبی کشمیر نے ضلع انتظامیہ پلوامہ کے اشتراک سے کل ’’نشا مکت جے اینڈ کے ابھیان‘‘ مہم کے تحت انسداد منشیات میراتھن کا انعقاد کیا۔میراتھن کو ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹو) کشمیر تزئین مختار نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا اور یہ گنگو کراسنگ سے شروع ہو کر مڈل سکول ڈرسو کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ایکسائز رینج جنوبی کشمیر، ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر پلوامہ اور دیگر محکموں کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔میراتھن میں مختلف سکولوں کے تقریباً 250 طلباء نے حصہ لیا۔ ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹیو) کشمیر نے کہا کہ پلوامہ کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے نشا مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت میراتھن کا انعقاد کیا گیا ہے اور نوجوانوں/طلبہ پر زور دیا کہ وہ منشیات کے خلاف سفیر بنیں۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مسائل پر کھلی بحث سے اس لعنت کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ سماجی برائیوں کے منتخب اثرات سے متعلق تمام غلط فہمیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوانوں کو اس لعنت کے بارے میں آگاہی دی جائے جس نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔تزئین مختار نے مزید کہا کہ نوجوان ترقی یافتہ قوم کی تعمیر میں معاشرے پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ انہوں نے تمام شرکاء￿ پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کے لیے منشیات سے بچنے اور کھیلوں سمیت مختلف سماجی دوستانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ایک تحریک بنیں۔میراتھن ڈرسو کراسنگ کے قریب اختتام پذیر ہوئی اور جیتنے والوں کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔