ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نے نئے سال کے کیلنڈر کی رسم رونمائی انجام دی

سرینگر//ڈویڑنل کمشنر کشمیر اور ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے نان گزیٹیڈ ایمپلائز ایسو سی ایشن کی جانب سے شائع کلینڈر کی رسم رونمائی انجام دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے بتایا کہ ملازمین انجمن کی جانب سے شائع اس کلینڈر میں ہاٹی کلچر شعبے سے متعلق اہم معلومات درج ہیں۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے اور ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد بٹ نے نان گزیٹیڈ ہارٹی کلچر ایمپلائز یونین کی جانب سے شائع کلینڈر کی رسم رونمائی کی۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈائریکٹر ہارٹی کلچر نے بتایا کہ ایمپلائز یونین کی جانب سے شائع کئے گئے اس کلینڈر میں زمینداروں اور باغ مالکان کیلئے اہم جانکاری ہے۔ انہوںنے ملازمین انجمن کے اس کام کو خوب سراہا ہے۔