ڈویثرنل کمشنر کشمیر نے رمضان المبارک کے انتظامات کا جائیزہ لیا

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے ایک میٹنگ کے دوران کشمیر خطے میں ماہ صیام کے حوالے سے کئے جارہے انتظامات کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر امن و قانون کی صورتحال ، سلامتی، ٹریفک، بجلی، پانی، صحت، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر غور و خوض کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے متعلقین کو ہدایت دی کہ وہ مقدس ماہ کے دوران غذائی اجناس کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے دوران لوگوں کو کسی بھی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے بجلی محکمہ پر زور دیا کہ خاص طور سے سحری، افطار اور تراویح کے دوران بلاخلل بجلی دستیاب کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے زیارت گاہوں اور مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پانی کی معقول سہولیات لوگوں کو بہم پہنچائی جانی چاہئے۔ اس دوران انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ لوگوں کو ٹریفک کی بہتر سہولیات دستیاب رکھی جانی چاہئے۔بصیر احمد خان نے مختلف محکموں کے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ قریبی تال کے ساتھ کام کر کے اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگوں کو ماہ مقدس کے دوران ہر طرح کی بنیادی سہولیات دستیاب ہوسکیں۔ادھر بڈگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر کی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقدہوئی۔اس موقعہ پر ترقیاتی کمشنر نے سکارڈس تشکیل دینے پر زوردیا۔انہوںنے کہا کہ سرکار کی طرف سے اشیا¿ ضروریہ کے لئے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہی صارفین کے لئے ان اشیا¿ کی دستیابی کو یقینی بنایاجانا چاہیے ۔انہوںنے مزید کہا کہ بڈگام میں اے ڈی سی چیکنگ سکارڈوں کی قیادت کریںگے ۔میٹنگ کے دوران عوام کے لئے لازمی اشیا¿ کی فراہمی کے لئے آفیسران کو متحرک رہنے نے کی ہدایت دی گئی۔اُدھر گاندربل میں ماہ مبارک کی آمد کے سلسلے میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ترقیاتی کمشنر کی صدارت میں آفیسران کی ایک میٹنگ منعقدہوئی ۔میٹنگ کے دوران ماہ مبارک کے دوران لوگوں کو بجلی اورپانی کی متواتر سپلائی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ آفیسران کو تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی گئی۔دریں اثنا¿ کولگام میں ضلع ترقیاتی کمشنر سجاد حسین کی صدارت میںمنعقدہ آفیسران کی ایک میٹنگ میں ماہ رمضان کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔اس موقعہ پر مختلف محکموں کے آفیسران نے ترقیاتی کمشنر کو سٹاک پوزیشن کے بارے میں بھی جانکاری دی۔