ڈوگری پورہ اونتی پورہ میں جنگجوں کے اہل خانہ کی مارپیٹ

سری نگر // اونتی پورہ میں فورسزنے چھاپے کے دوران ایک مقامی جنگجوں کمانڈر کے رہائشی گھر کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ ان کے پڑوسیوں کو لہو لہان کر دیا ہے جس دوران ایک نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ اونتی پورہ کے ڈوگری پورہ میں فورسز نے بدھ کے روز ایک مقامی سرگرم جنگجوںکمانڈر لطیف احمد ڈار کے گھر کی توڑ پھوڑ کرنے کے علاوہ جنگجوں کے ہمسائیوں کی شدید مارپیٹ کی جن میں ایک کو بعد میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا بدھ کے روز دن کے بارہ بجے کے قریب فورسز کی ایک پارٹی گاوں میں داخل ہوئی جس دوران فورسز نے سرگرم جنگجوں کمانڈرکے گھر میں داخل ہو کر مکان اور گھریلو ساز سامان کی بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی ہے جبکہ افراد خانہ جن میں انکے تین بھائی جن میں گلزار احمد ڈار،ندیم احمد ڈار،اور زبیر احمد ڈار شدید مارپیٹ کی گئی ہے ۔ عین شاہدین نے بتایا کہ فورسز نے اسی پر بس نہ کرتے ہوئے جنگجو کمانڈر کے ایک پڑوسی محمد اظہر الدین،بلال احمد ڈار،اشفاق احمد لون کی زبردست مارپیٹ کیا گیا ہے جہاں بعد میں محمد اظہر الدین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے واقعے میں ملوث اہلکاروں اور افسر کو عام لوگوں کی مارپیٹ کرنے  اورجایئداد کا نقصان کرنے کارروائی کی تحقیقات کرنے کی مانگ کی ہے۔اس حوالے سے پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں ۔خیال رہے چند روز قبل حزب کمانڈر ریاض نائیکو نے ان کے افراد خانہ کو تنگ طلب کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔(کے این ایس)