جموں // ڈوگرہ صدر سبھا نے اپنے سالانہ پروگرام کے تحت ’’آئو پکھشیوں کو پانی پلائیں ‘‘ پانی بچائو ،جانور بچائو کے موضوع پر 4مئی کو وائلڈ لائف محکمہ کے اشتراک سے ڈوگرہ صدر سبھا اور زنانہ پارک کے ملحق پروگرام کا انعقاد کیا ۔یہ مہم سات سال قبل شروع کی گئی تھی جو 115سال قبل ڈوگروں کی سیکولر تنظیم نے عالمی برادری اور قدرت سے محبت کی وجہ سے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔پروگرام میں قدرت کے تحفُظ اور جڑی بوٹیوں کی دیکھ بھال پر بات و چیت شامل ہوگی۔جس کے بعد مٹی کے لٹکتے ہوئے برتنوںکی تقسیم کاری ہوگی ،جو کہ گھروں ، سکولوں ،دفاترمیں اور درختوں پر لٹکاکرکے باقاعدگی سے پانی سے بھر ے دئے جاتے ہیں۔اس نیک کام سے پیاسے جانوروں کو موسم گرما میں پانی مہیا ہو جائے گا۔اس نیک کام میں سماج کے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں بشمول طلاب و اساتذہ برادری کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔سبھا کا اس سلسلہ میں ہزاروں کی تعداد میں مٹی کے برتن تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے۔پروگرام کی جانکاری دیتے ہوئے ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے کہا کہ چھوٹے جانوروں کو بچانے کے علاوہ یہ انسانیت کیلئے پانی بچائو کا ایک پیغام بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیشنگوئی ہے کہ دنیا کو پانی کے بچانے کی اہمیت کو محسوس کرنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں جنگ پانی پر لڑی جائیں گے۔انہوں نے جموں خطہ کے گرم علاقے کے لوگوں کو اس نیک کام میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے او اپنے گرد و نوح میں جانورں کی پیاس بھجانے کیلئے مٹی کے برتن لٹکانے کو کہا ہے۔اس موقعہ پر رچ ہارویسٹ سکول کی سمرتی اول ، شکشا نکیتن کی ایشا منہاس دوئم،فوجی پبلک سکول کی ریا شرما سوم ،ڈوگرا بی ایڈ کالج کی ندھی کماری اور انو بھگت کو پروفیسر این کے ڈوگرہ، کرنل کرن سنگھ جموال، جموں ریجن کے وائلڈ لائف وارڈن طاہر شال نے انعامات سے نوازہ ۔اس موقعہ پر معزز شہریوں کے علاوہ تعلیمی اداروں کے نمائندوں ،تدریسی برادری، سابق فوجی، سٹیٹ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے افسران،طلاب کے علاوہ سرپنچوں ،پنچوں، نمبر داروں اور چوکیداروں نے عظیم کوشش اور انسانی جذبہ کے تحت اس پروگرام میں شرکت کی۔اس موقعہ پر متعد معزز شہریوں بشمول اشوک انگورانا ، چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش گپتا ،ڈاکٹر راجن سنگھ ،دی ایف او ،پروفیسر این کے ڈوگرہ ،کرنل کرن سنگھ جموال ،پریم ساگر گپتا، برگیڈئر ایم ایس جموال، کرنل وریندر کے ساہی ،گیھمبیر دیو سنگھ چاڑک، سورن سنگھ ،ہرپال سنگھ جدروٹیہ، سوہیل کاظمی ،مدن رنگیلا نے اس قسم کی کوشش کی تعریف کی۔
ڈوگریت سب سے بہتر
