ڈوگرہ صدر سبھا کی جانب سے پانی کے تحفظ سے متعلق بیداری پھیلانے کا پروگرام

جموں // ڈوگرہ صدر سبھا کی جانب سے ’’جل بچائو ،جانور بچائو‘انسانی پروگرام کامیابی سے منعقد کرنے کے بعد ڈوگرہ صدر سبھا کے صدر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے لوگوں میں واٹر ریزروائر وں میں پانی کی کمی ، گلیشروں کے پگھلنے اور زیر زمین پانی میں کمی کی جانکاری دینے کیلئے ایک مشنری پروجیکٹ شروع کیا۔کافی مباحثہ کے بعد ڈوگرہ صدر سبھا کا یہ پروگرام طلاب  کے ذریعہ سے پیغام کے ذریعہ بھیجنے کا منصوبہ ہے، جو اس نیک کام کو اپنے گھروں سے شروع کریں گے اور آہستہ آہستہ پورے سماج میں اس پیغام کو پھیلائیں گے۔ان باتوں کی جانکاری سبھا کے صدر ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چاڑک نے کہا کہ اس مشن میں مختلف سکولوںکے ایک بڑی تعداد کے طلاب کی شرکت کرنے کی توقع ہے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف س مشن میں تہیہ دل سے تعاون کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ سبھا نے اس سلسلہ میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو گمبیر دیوسنگھ چاڑک (کنوینئر)، وائلڈ لائف محکمہ کے ایک نمائندے، میجر جنرل وی ایس ایم(ریٹائرڈ)مسز سنیتا  کپورکو بطور ممبران پر مشتمل ہے۔کمیٹی شہر کے متعدد سکولوں /اداروں کا دورہ کرے گی تاکہ طلاب میں جانوروں کے تئیں بیداری پیدا کی جا سکے۔کمیٹی پانی بچانے اور جانوروں کے تئیں رحم دل بننے کے لئے بیداری پیدا کرنے کے لئے بات چیت مقرر کرے گی۔سبھا کی جانب سے اس موقعہ پر 4مئی کو منعقد ہوئے بینر/نعرے تحریر کرنے کے مقابلہ میں فاتحین کو انعامات سے نوازا۔رچ ہارویسٹ سکول کی سمرتی نے پہلا انعام ، شکھشا نکیتن سکول کی اشا منہاس نے دوسری پوزیشن اور فوجی پبلک سکول کی ریا شرما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن کی ندھی کماری اور انو بھگت کو حوصلہ افزائی انعامات سے نوازا گیا ۔ اس موقعہ پر پروفیسر این کے ڈوگرہ، کرنل کرن سنگھ جموال، پریم ساگر گپتا، کرنل ڈاکٹر ویریندر کے ساہی، گمبیر دیو سنگھ چاڑک، میجر جنرل مسز سنیتا کپور بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔