ڈوگرہ سوابھمان سنگٹھن کا وفد

جموں// ڈوگرہ سوابھمان سنگٹھن کا ایک وفد بانی صدر چودھری لال سنگھ کی قیادت میں راج بھون جمو ں میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا ۔لال سنگھ نے گورنر کواپنی تنظیم کے مقاصد کے بارے میں جانکاری دی ۔انہوں نے ڈوگرہ شناخت اور ڈوگروں کے ثقافتی اور تواریخی ورثے کو تحفظ دینے سے متعلق 25نکات پر مشتمل ویژن ڈاکیومنٹ بھی گورنر کو پیش کیا۔ گورنرنے رسانہ کیس میں سی بی آئی سے مزید تحقیقات کرانے ، راجا ہری سنگھ کے جنم دِن کو ریاستی چھٹی کے طور پر اعلان کرنے ، جموں اور کشمیر صوبوں کے درمیان وزیر اعلیٰ کا عہدہ روٹیشنل بنیادوں پر تبدیل کرنا اور جموں و کشمیر اسمبلی میں پی او کے کے لئے مخصوص نشستوں پر انتخابات عمل میں لانے جیسے مطالبات گورنر کے سامنے رکھے۔گورنر نے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے ڈی ایس ایس پر زور دیا کہ وہ عوامی بہبود کے اقدامات جاری رکھیں۔