ڈوڈہ // فوج کی جانب سے ضلع کے تھلیلہ کے نوجوانوں کیلئے مورخہ17 ستمبر سے16اکتوبر 2018 تک الیکٹرشن ٹریننگ اور ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔30 روزہ ورکشاپ میں 10 نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی،تربیت کے دوران انہیں مختلف الیکٹرشن کام سکھا یا جا ئے گا، تاکہ مستقبل میں وہ اپنا روزگار خود کما سکیں۔فوج کی اس پہل سے ایسے متعدد ترقیاتی پروگراموں کے سکل کی شروعات ہوگی ،جس کا مقصد خطہ کے نوجوانوں کی بھلائی ہے۔مقامی لوگوں نے انڈین آرمی کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کی گئی کاوشوں کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایسی پہل سے ان نوجوانوں کا بہتر مستقبل بنانے میں مدد ملے گی۔
ڈوڈہ کے نوجوانوں کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام
