ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقوں میں تیز بارش

ڈوڈہ //ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقوں میں پیر کو بعد دوپہر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کو بعد دوپہر ڈوڈہ، بھدرواہ ،ٹھاٹھری و گندوہ کے مضافات میں شدید بارش شروع ہوئی جس کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں زیر آب ہو گئیں اور ندی و نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر ملکپورہ کے نزدیک بیس میٹر لمبے پل کی مرمت کا کام دوسری روز بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں ٹریفک نظام معطل رہا۔