ڈوڈہ کے طلاب بھارت درشن پرروانہ

ڈوڈہ //ایس ایس پی ڈوڈہ شبیر احمد ملک نے ضلع پولیس لائنز میں ایک تقریب کے دوران ضلع کے24طلاب کو بھارت درشن دورے پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔دورہ ضلع پولیس نے تحت سوک ایکشن پروگرام منعقد کیا ہے۔طلاب سے تبادلہ خیال کے دوران ایس ایس پی نے انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے نیک خواہش کا اظہار کیا اور انہیں تاریخی مقامات کا دورہ کرکے اپنی جانکاری میں اضافہ کرنے کی صلاح دی۔انہوں نے کہا کہ ان بھارت درشن دوروں سے طلاب کو اپنی جانکاری میں اضافہ کرنے کا موقعہ فراہم ہوگا اور س طرح سے وہ ایک ذمہ وار شہری بن سکتے ہیں۔انہوںنے طلاب کو مزید کہا کہ دنیا بہت وسیع ہے اور ہماری زندگی کم ہے لیکن جب بھی ہمیں دوسرے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے یا دوسری جگہوں کا دورہ کرنے کا موقعہ ملتا ہے تو ہمیں وہاں کے لوگوں ،مقامات اور تمدن کی جانکاری حاصل کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے ہمیں دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے آپسی روا داری اور بھائی چارے کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔یہ طلاب متعدد تاریخی مقامات جیسے کہ لال قلعہ، قطب مینار، لوٹس ٹیمپل، دہلی کے چڑیا گھر، عجائب گھر، پارلیمنٹ ہائوس، دہلی میٹرو کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران ضلع پولیس کی جانب سے ان کے کھانے پینے ،رہنے اور ہوائی سفر کی سہولیات فراہم ہونگی۔اس موقعہ پرڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر افتخار حمد، ایس آئی عاشق حسین، محمد قاسم، ڈی پی ایل ڈوڈہ کے دیگر اہلکار اور دورے پر جا رہے طلاب کے والدین بھی موجود تھے۔