ڈوڈہ کے ساہ محلہ میں بندروں کا قہر

ڈوڈہ//قصبہ ڈوڈہ کے قدیم محلہ ساہ میں ہفتہ کی شام کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک جنگلی بندر نے ایک گھر میں گھس کر تقریباً 7برس کی عمر کے ایک بچے پر جان لیوا حملہ کیا تا ہم چیخ و پکار سن کر پڑوسیوں کی بر وقت مداخلت سے یہ معصوم بچہ بچ گیا البتہ بچے کے سر میں گہری چوٹ  لگی ہے اور بچہ ضلع ہسپتال ڈوڈہ میں زیر علاج ہے ۔قصبہ دوڈہ میں بندروں کی طرف سے لوگوں پر حملوں کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کا نقصان عام بات ہے اور مقامی لوگ ان بندروں کی موجودگی سے سخت پریشان ہیں۔اس سلسلے میں محلہ ساہ کے عوام نے ضلع انتظامیہ سے کئی بار ان جنگلی جانوروں خاص کر بندروں کو کنٹرول کرنے کی در خواست کی لیکن تا حال انتظامیہ نے خاموشی اختیار کی ہے ۔