ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقہ جکیاس میں مفت طبی کیمپ منعقد

ڈوڈہ //دیہی علاقوں میں لوگوں کو طبی امداد فراہم کرنے کی غرض سے انسپائر ٹرسٹ نے شاہین ٹرسٹ و محکمہ صحت کے اشتراک سے ڈوڈہ کے دور دراز تحصیل چلی پنگل کی پی ایچ سی جکیاس میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کی طبی جانچ کرکے مفت ادویات تقسیم کیں۔چیف میڈیکل آفیسر ڈوڈہ ڈاکٹر محمد یعقوب کی زیرنگرانی اس کا افتتاح ڈاکٹر محمد سلیم بی ایم او گھٹ نے ٹرسٹ کے منتظمین و میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرحت عباس کی موجودگی میں کیا۔اس دوران پانچ مریضوں کی طبی جانچ کی گئی اور ڈاکٹروں صحت سے متعلق قیتمی مشورے بھی دئیے۔اس موقع پر علاقہ کے معززین و عام لوگوں نے انسپائر ٹرسٹ و شاہین ٹرسٹ کے اراکین و محکمہ صحت کے آفیسران و کیمپ میں موجود ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں امید ظاہر کی کہ پسماندہ علاقوں میں اسطرح کے مفت کیمپ مستقبل میں بھی لگائے جائیں گے تاکہ غریب عوام کو راحت مل سکے۔