ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں آگ کی پراسرار واردات | مدرسہ ابو ہریرہ کی عمارت خاکستر ،بھاری مالیت کا سامان تباہ

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بھرت علاقہ میں واقع مدرسہ ابو ہریرہ کی عمارت آتشزدگی کی پراسرار واردات میں خاکستر ہوئی ہے جس دوران بھاری پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیر کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب مدرسہ کی دو منزلہ بلڈنگ سے آگ نمودار ہوئی جو کچھ ہی لمحوں میں پوری عمارت میں پھیل گئی اس دوران اگر چہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم بھاری مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوا ہے۔ اس واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس ورضا کار تنظیموں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے۔متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے آگ سے ہوئے نقصان کی بھر پائی کا مطالبہ کیا ہے۔