ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں بارش | عوام کو گرمی سے ملی قدرے راحت

اشتیاق ملک

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں جمعہ کو موسم ابر آلود رہنے کے بعد وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو گرمی سے قدرے راحت ملی. اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دوپہر تک مطلع ابر آلود رہا اور بعد دوپہر گندوہ بھلیسہ، ٹھاٹھری ،بھدرواہ و ڈوڈہ کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی جبکہ ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا. واضح رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے شدید گرمی کے باعث جہاں زرعی شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے وہیں ندی نالوں میں پانی کی سطح میں بھی کمی آئی ہے اور کئی چشمے سوکھ گئے ہیں۔