ڈوڈہ کا سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ ADC

 ڈوڈہ // اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اے ڈی سی امام دین نے ٹھاٹھری سب۔ڈویژن کے وام سے شکایات موصول ہونے کے بعد جمعرات کے روز سب۔ڈویژن کے سرکاری دفاتر، سکولوں ، اسپتال، محکمہ صحت عامہ کا اچانک دورہ کیا۔اے ڈی سی کے ہمراہ ایس ڈی ایم ٹھاٹھری انور حسین بانڈے بھی تھے۔اے ڈی سی نے محکمہ دیہی ترقیات کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور تمام محکموں  کے سربراہوںکو ایڈوائزری جاری کی ،جس میں انہیں کہا گیا کہ اگرکسی بھی ملازم کے خلاف کوئی شکایت آئے گی تو اسے بخشا نہیں جائیگا۔ 
اسکے علاوہ اے ڈی سی نے تمام ملازموں کو ایماندارانہ ورک کلچر برقرار رکھنے کی صلاح دی، تاکہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ ہو سکے ۔