ڈوڈہ کار حادثہ میں 2افراد زخمی

 ڈوڈہ //ہفتہ کے روز ڈوڈہ میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس بیان کے مطابق ایک اے۔ اسٹار کار زیر رجسٹریشن نمبر JK06-6146 کھلینی سے ڈوڈہ کی جانب جا رہی تھی کہ پُل ڈوڈہ میں جامع مسجد کے نزدیک پہنچ کر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور 150میٹر نیچے دریائے چناب کے کنارے جا گری ،جسکی وجہ سے کا رمیں سوار دونوں افراد زخمی ہوئے ۔پولیس اور ٹریفک پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد جائے موقعہ پر جاکر لوگوں کے تعاون سے د ونوں افراد کو تباہ ہوئی گاڑی سے باہر نکالا اور دونوں زخمیوں کو ضلع ہسپتال ڈوڈہ منتقل کیا گیا ۔زخمیوں کی پہچان فرید احمد ،عمر 27 سال،ولد غلام محمد ساکنہ اکرم آباد ،ڈوڈہ اورسرجیت کمار ولد بودھ راج عمر 28سال ساکنہ دیسہ کے بطور کی گئی ہے۔پولیس اسٹیشن ڈوڈہ نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔