ڈوڈہ ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس کا افتتاح

 ڈوڈہ// آج ڈوڈہ میں ضلع کورٹ کمپلیکس کی نئی عمارت کا افتتاح جموں کشمیر ہائی کورٹ کے ایکٹنگ چیف جسٹس راما لنگم سدھاکر وزیر قانون حکومت جموں کشمیر عبدالحق خان نے کیا اس موقع پر منعقد پروقار تقریب میں ضلع انتظامیہ وکلاء سماجی کارکنان صحافیوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی اِس نئی عمارت کا کام سال 2012 میں شروع ہوا تھا اور تین منزلہ عمارت کو17 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل موبائل مجسٹریٹ ایڈیشنل سپیشل موبائل مجسٹریٹ کے علاوہ حال ہی میں فاسٹ ٹریک عدالت کے تحت تعینات شدہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالتیں کام کریں گی جب لیگل سروسز اتھارٹی کا دفتر بھی کام کرے گا۔تقریب کے دوران بار ایسوسیشن ڈوڈہ کی طرف سے ایڈوکیٹ امتیاز احمد میر نے لوگوں کو سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے ڈوڈہ میں جموں کشمیر ہائی کورٹ بینچ کے قیام کا مطالبہ دوہراتے ہوئے کہا کہ آج سے لگ بھگ پندرہ برس قبل سے یہاں کے وکلاء سماجی کارکنان نے ڈوڈہ خطہ کے لئے ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے یہ مطالبہ شروع کیا تھا جو ہر گزرنے والے دِن کے ساتھ اور اہم ہو رہا ہے۔اور ریاستی آئین میں بھی یہ سہولیت موجود ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ بانہال تا پاڈر وسیع تر چناب خطہ کی لگ بھگ نو لاکھ آبادی کو حصول انصاف میں آسانی کے لئے یہ اقدام کیا جائے۔اْنہوں نے کہا یہاں نوے فیصدی آبادی دیہات میں رہتی ہے جن میں سے اکثر اب بھی بنیادی سہولیت سے محروم ہے جن کے حصول انصاف کے لئے جموں جانا نا ممکن ہے۔