ڈوڈہ پی ڈی پی کا خصوصی اجلاس منعقد

ڈوڈہ//کے ممبر قانون ساز کونسل سر یندر چوہدری نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی ہدایت پر وادی چناب کا خصوصی دورہ کیا اس موقع پر صدر مقام ڈوڈہ میں” گلستانِ جبین“ پر خصوصی اِجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پوری ریاست کی تعمیر و ترقی کیلئے یکساں کاوشیں کر رہی ہیں اور چناب ویلی پر موجودہ حکومت کی خاص نظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں موجودہ حالات کے دوران حکومت کیاابھی تک وہ ماحول نہ ملا ہے جس میں کھل کر پوری توجہ سے تعمیری کام ہو سکے اس کے باوجود محبوبہ مفتی کی قیادت میں حکومت پوری شدت سے آگے بڑھ رہی ہے انہوں نے کار کنان پر زور دیا ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کی قیادت میں محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور PDPکی عوام دوست پالسیوں کو ریاست کے آخری انسان تک پہنچا ئیں اس موقع پر PDPکسان سیل کے ریاستی صدر ست پال چاڑک نے کارکنان سے خطاب کے دوران کہا کہ ریاست میں زراعت ،باغبانی کیلئے حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جائے اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے کئی کارکنان نے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ ومہمانان کی موجود گی میںPDPمیں شمولیت اختیار کی جن کا پھول کی مالا ئیں پہنا کر خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقعہ پر لوگوں کے علاوہ ولی محمد شیخ سابقہ پنچ( شوڑان)، غلام حسن (مانٹھوری) سابقہ پنچ، عطا اللہ ملک بھاگواہ۔ اجے کمار (باڑی شائی، وسیم احمد بٹ (زلہ چھیروت) فیاض احمد اتو (چھروت) بابر جان ، نور دین خان (پرشولہ) نے پارٹی نے شمولیت کی۔ اپنے اختتامی خطاب میں شہاب الحق بٹ نے کہا کہ موجودہ تمام حالات کے باوجود ڈوڈہ میں سب سے زیادہ کام ہوئے ہیں اور ہورہے ہیں۔ ہمارے دور میں یہاں اسسٹنٹ ڈائیریکٹر ایجوکیشن ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پالیٹکنک کالج و میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد ، دس پرسوں سے التواءمیں پڑے گن پت پُل کی تعمیر مکمل ہونا۔ سٹرکوں کی تعمیر بجلی کی قلت کا خاتمہ اور بلخصوص محکمہ صحت عامہ ، دیہی ترقی، تعلیم ، تعمیراتِ عامہ و غیرہ میں مافیا راج کا خاتمہ ہماری بڑی حصولیابی ہے اور ہم یہاں RUSAکے تحت کلسڑ یونیورسٹی کا قیام بھی کریں گے اورJKBOSE ڈوڈہ کا قیام کر کے ڈودہ خطہ کے عوام کو ہو ایک بہترین تحفہ دیں گے۔