بھدرواہ //نوجوانوں اورآرٹسٹوں کوپلیٹ فارم مہیاکرانے اورعوام کے ساتھ روابط مستحکم بنانے کے مقصدسے ڈوڈہ پولیس نے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت کمیونٹی ہال کوٹلی بھدرواہ میںمیگاآرٹ اینڈکلچرل پروگرام کاانعقاد کیا۔اس دوران پروگرام کاافتتاح ایس ایس پی ڈوڈہ شبیراحمدملک نے کیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی بھدرواہ روی کماربھارتی مہمان خصوصی جبکہ سی او آرآربھدرواہ مہمان ذی وقارتھے۔اس دوران فوج کی طرف سے سپانسرکردہ ’بھدرواہ کے بینڈ‘اورنودرگاکلامنچ نے شاندارثقافتی پروگرام پیش کرکے شرکامحظوظ کیا۔اس دوران جموں کے نودرگا کلامنچ نے ڈوگری کلچرکوپیش کیاجسے شرکانے خوب سراہا۔اس موقعہ پر سولوپرفارمنس مقامی گلوکارمول راج مسری اورعابد بشیرنے اپنی جادوئی آوازسے شرکاپروجدطاری کردیا۔ایس ایس پی ڈوڈہ شبیراحمدملک نے کہاکہ نوجوانوں کومنشیات سے دورکرنے اورکلچرکوفروغ دینے کیلئے پروگرام منعقدکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ آئندہ بھی ایسے پروگرام عوام کے تعاون سے منعقدکیے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر شرکامیں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض عارف حمیدرانانے انجام دیئے ۔اس موقعہ پر ایس پی آپریشنس رویندرپال سنگھ،ایس پی بھدرواہ راج سنگھ گوریا ،ڈی ایف اوخالد امین مہتااوراے ایس پی ہیڈکوارٹرماسٹرپپی، ایس ڈی پی اوافتخاراحمد ،تحصیلدارذیشان طاہر اورایس ایچ او منیرخان بھی موجودتھے۔