ڈوڈہ پولیس اور لمبرو چوکیداروں کا مشترکہ اجلاس

 ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے پولیس۔عوام رشتوں کو مستحکم بنانے کے مقصد سے تحصیل بھالہ کے چوکیداروں اور لمبر داروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔اجلاس کی قیادت ایس ڈی پی او بھدرواہ توصیف احمد نے کی ،جس میں 40سے50 لمبرداروں اور چوکیداروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر ایس ایچ او بھدرواہ انسپکٹر منیر احمد خان اور انچارج پی پی بھالہ ایس آئی سنیل پریہار بھی موجود تھے۔اجلاس میں شرکا نے نئے ایس ڈی پی او کاخیر مقدم کیا اور انہیں بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔اجلاس کے دوران شرکا نے اپنے مشاہرہ میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے شکایت کی کہ سرکار نے جہاں اپنے ملازموںکے لئے ساتویں تنخواہ کمیشن کو لاگو کیا ،وہیں لمبر داروں اور چوکیداروں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔دیگر مطالبات میں پرانو سڑک پر گاڑیوں کی غلط پارکنگ، بھالہ سے سڑکوں پر کنسٹریکشن میٹریل ذخیرہ کرنے، بھالہ سے ٹروں تک ایس آر ٹی سی بس چالو کرنیکا مطالبہ وغیرہ شامل ہے۔شرکا نے شکایت کی کہ علاقہ میں جنگلی جانورں نے خوف و ہراس پھیلا کر رکھا ہے جس کی وجہ سے عام لوگ ہمیشہ خطرے میں رہتے ہیں۔اجلاس میں شرکا کو یقین دلایا گیا کہ انکے جائز مطالبات کو متعلقہ حُکام تک ازالہ کیلئے بھیجا جائے گا جبکہ پولسی سے متعلق مسائل کو تر جیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اجلاس سے خطاب کرتین ہوئے ایس ڈی پی او توصیف احمد نے شرکا پر پولیس کے ہاتھ مظبوط بنانے ر زور دیا ، تاکہ سماجی جرائم جیسے کہ منشیات ، مویشیوں کی سمگلنگ، ناجائز شراب ،وغیرہ کی بعدعت کا خاتمہ کیا جا سکے