ڈوڈہ و بھدرواہ میں کرگل وجے دیوس منایا گیا | بھارتی فوج کے جوانوں کو پیش کیا گیاشاندار خراج عقیدت

ڈوڈہ //یوٹی کے دیگر حصوں کی طرح ڈوڈہ ضلع میں بھی کرگل وجے دیوس کے موقع پر ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی پرچم لہرایا۔ ایکس سروس مین لیگ ڈوڈہ کی طرف سے بھدرواہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران بھاری تعداد میں لوگوں نے کرگل جنگ میں شہید ہوئے جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔مقررین نے بھارتی فوج کی بہادری کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بناء سرحدوں پر دن رات کھڑے رہ کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔ تیجس ایک پہل فاؤنڈیشن نے ٹاک ریزیڈنسی ڈوڈہ میں کرگل وجے دیوس منایا جس دوران انہوں نے وار میموریل پر پھول برساتے ہوئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آکاش پریہار نے کرگل دیوس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر جوانوں کی مثالیں آج تک تازہ ہیں جنہوں نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جانیں ملک کی خاطر نچھاور کیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی سلامتی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ پریہار نے کہا کہ بھارتی فوج پر انہیں فخر حاصل ہے جو ہر کسی حالات میں ملک و عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔اس موقع پر جگنو آرین جنرل سیکرٹری، امرجیت سنگھ، سوامی راج و دیگر لوگوں نے شرکت کی۔