ڈوڈہ میں26 نئے مثبت | معمر شخص سمیت 2 کی موت

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع سے کووڈ 19 کے 26 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں جبکہ ایک معمر شخص سمیت 2 کی موت ہوگئی۔ اس دوران 11مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔  منگل کے روز ڈوڈہ سے کورونا وائرس کے 26 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک بھدرواہ سے تعلق رکھنے والے ایک 75 سالہ بزرگ و ڈوڈہ گھٹ سے 45 سالہ شہری کی موت ہوئی۔ اسطرح سے ضلع میں کورونا وائرس ابھی تک کل 36 اموات درج کی گئی ہیں جبکہ مثبت کیسوں کی تعداد 911 اور شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 1 390 پہنچ گئی ہے۔