ڈوڈہ میں 88 فیصد افراد نے ٹیکے لگوائے | ہفتہ کو 8 نئے مثبت معاملات ،7 مریض صحتیاب

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں کورونا وائرس کے 8 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 7 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری ،گندوہ و عسر میں ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران آٹھ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور سات مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 66 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7552 پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک کوؤڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 364602 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔