ڈوڈہ میں 5 ۔روزہ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

ڈوڈہ //ریاست کے نوجوانوں کی توانائی کو تعمیری مقاصد میں استعمال کرنے کے لئے جے اینڈ کے پولیس ضلع ڈوڈہ نے سپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں سوک ایکشن پروگرام2017-18 کے تحت 5 روزہ سپورٹس فیسٹول منعقد کیا جس کی اختتامی تقریب آج یعنی کہ29-09-2017 کو ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر کی سرپرستی میں منعقد کی گئی۔اس پانچ روزہ سپورٹس فیسٹول میں متعد د ایونٹ منعقدکئے گئے ،جن میں کرکٹ ٹی۔20 ، ٹگ آف وار ااور کھو کھو شامل تھے۔کھیل کے ان ایونٹوں میں کشیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔اختتامی تقریب میںکرکٹ ٹی ۔20 ،ٹگ آف وار اور کھو کھو کے فائنل میچ کھیلے گئے۔کرکٹ ٹی ۔20میں فائنل میچ فریدیہ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ نے گرین ماڈل ہائر سیکنڈری سکول کو شکست دی۔جبکہ ٹگ آف وار گورنمنٹ بائز ہائر سیکنڈری سکول ڈوڈہ اور کھو کھو گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کھلینی نے جیت لیا ۔اس موقعہ پر نمبر ایک اور نمبر دو پر رہی ٹیموں کو نقد انعامات سے نوازا گیا ۔سپورٹس فیسٹول کے دوران دیگر کھیل بھی منعقد کی گئیں۔فیسٹول کی اختتامی تقریب پر ایس ایس پی ڈوڈہ محمد شبیر مہمان خصوصی تھے ،جنھوں نے اپنے خطاب میں پولیس کی جانب سے عوام اور پولیس کے درمیان رشتے مظبوط بنانے میں کی جارہی کاوشوں کا خُلاصہ کیا ۔انہوں نے عام لوگوں کو قومی ہم آہنگی ۔امن اور خوشحالی کو برقرار رکھنے میں تعاون دینے کی اپیل کی۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کوارٹرز ونے کمار، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ افتخار احمد ،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر ڈوڈہ نذیر احمد گنائی اور ضلع ڈوڈہ کے پولیس و سول افسران بھی موجود تھے۔ڈوڈہ کے عوام نے پولیس کی جانب سے ایسے ایونٹ منعقد کرنے کی کافی سراہنا کی ۔.