ڈوڈہ میں 21 ویں روز بھی کورونابندشیں عائد رہیں

ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع میں مسلسل 21ویں روز کورونا کرفیو نافذ رہا جس دوران سخت بندشیں عائد رہیں اور نجی کاروباری ادارے و ٹریفک نظام معطل رہا۔ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے و ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے لئے ڈوڈہ، بھدرواہ ،عسر ،ٹھاٹھری و گندوہ کے سبھی گردونواح میں پولیس و سیکورٹی فورسز کی نفری تعینات رہی۔ متواتر بندشوںیو تیز دھوپ سے سبزی، پھل و چکن فروشوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔امتیاز احمد نامی ایک دوکاندار نے کہا کہ شدید گرمی میں دوکانیں بند رہنے سے سبزیاں، پھل و گوشت خراب ہو رہا ہے جس کی وجہ سے انہیں مالی خسارے کا سامنا رہتا ہے۔ بال سنگھ نامی ایک مزدور نے کہا کہ لاک ڈؤن میں کام مزدوری نہ ملنے کی وجہ سے گھر کا خرچہ برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے. انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔