ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں آج 18 سے 45 سال کی عمر کے لوگوں میں کووڈ 19 ٹیکہ لگانے کا عمل شروع کیا گیا جس کے لئے 6 مراکز قائم کئے گئے ہیںاور پہلے روز میڈیا، وکلاء و تاجر برادری کے لوگوں نے ٹیلے لگوائے۔چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد یعقوب میر نے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری ڈوڈہ کا دورہ کرکے ٹیکہ کاری عمل کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے 18 سے 45 سال کی عمر کے درمیان کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ویکسین کروائیں تاکہ اس مہلک وباء سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 45 سال سے اوپر کے 71 فیصد افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے۔سی ایم او نے عوام سے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ اس دوران ضلع آفیسر محکمہ اطلاعات و نشریات محمد اشرف وانی نے عوام سے افواہوں پر دھیان نہ دینے اورٹیکہ کاری عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر جھوٹی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ وانی نے کہا کہ کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ٹیکہ لگانا لازمی ہے۔