ڈوڈہ میں 14 نئے معاملات | کوروناسے شہری کی موت، 5 صحت یاب

ڈوڈہ /اشتیاق ملک/ڈوڈہ ضلع میں کووڈ 19 کے 14 نئے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔اس دوران 47 سالہ ایک شہری کی موت ہوئی اور پانچ مریض صحت یاب ہوئے ۔منگل کے روز ڈوڈہ سے 14 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی اور ڈوڈہ کے بھرت گاؤں سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ شہری کی موت ہوئی ۔ اسطرح سے ضلع میں کورونا وائرس سے کل 53 اموات ہوئی ہیں۔ضلع میں پانچ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی شفایاب ہوئے مریضوں کی تعداد 2749 پہنچ گئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 182 رہ گئی ہے۔