ڈوڈہ میں ہفتہ وار کورونا کرفیو نافذ رہا

ڈوڈہ//ڈوڈہ ضلع میں ہفتہ وار کورونا کرفیو کے سلسلے میں بندشیں عائد رہیں جس دوران نجی کاروباری ادارے و عوامی ٹرانسپورٹ بند رہا. اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری، گندوہ و عسر میں دوسرے روز بھی ہفتہ وار کورونا کرفیو نافذ رہا جس دوران تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہا۔امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے پولیس و سیکورٹی فورسز کی نفری بھی تعینات رہی۔انتظامیہ نے لوگوں سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے و اپنے آس پاس صحت و صفائی کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا ہے وہیں مزدور پیشہ افراد نے حکومت سے مالی پیکیج کو منظوری دینے و کوڈ سے پیدا بحرانی صورتحال کے باعث کے سی سی قرضہ جات معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔